اسلام آباد: (سچ نیوز) سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے میڈیا کورٹس کے قیام کا آئیڈیا مسترد کرتے ہوئے اس کیخلاف پارلیمنٹ میں مزاحمت کا اعلان کر دیا ہے۔
میاں رضا ربانی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ میڈیا پر کسی بھی قسم کی قدغن جمہوریت پر حملہ ہے۔ میڈیا پر پابندیاں آئین کے آرٹیکل 19 کی خلاف ورزی ہے۔ میڈیا پر کسی بھی قسم کی پابندی کی کوشش کی مذمت کرتے ہیں۔
سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا کہ میڈیا پر پابندیوں کے خلاف پارلیمان میں مزاحمت کریں گے۔ میڈیا پہلے ہی سینسرشپ کی زد میں ہے۔ حکمرانوں کی جانب سے میڈیا پر لگائی گئی پابندیاں مارشل لا ادوار سے بھی بدتر ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ میڈیا کورٹس بنانے کا آئیڈیا میڈیا کو دباؤ میں لانے کی کوشش ہے جسے مسترد کرتے ہیں۔ صحافتی تنازعات کو دستیاب صحافتی فورمز پر ہی حل کیا جانا چاہیے۔