کراچی(سچ نیوز) مہوش حیات پاکستانی فلم انڈسٹری میں محنت کے بل پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے والی چند اداکاراﺅں میں سے ایک ہیں، جن کی خوبصورتی لاکھوں لوگوں کی نظروں کو خیرہ کرتی ہیں۔ اب ان کی کچھ پرانی تصاویر سامنے آئی ہیں جنہیں دیکھ کر آپ بھی کہہ اٹھیں گے کہ یہ ہوتی ہے اصل تبدیلی۔ ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ کے مطابق یہ تصاویر اس وقت کی ہیں جب مہوش حیات نے شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا تھا۔
ان تصاویر میں معصوم چہرہ، ہلکا میک اپ، گھنی بھنوئیں، غرض مہوش حیات ایسی معصوم لڑکی نظر آتی ہیں کہ انٹرنیٹ صارفین تصاویر دیکھ کر دنگ رہ گئے۔ ان میں سے زیادہ تر تصاویر میں انہوں نے لباس بھی مشرقی پہن رکھا ہوتا ہے، جبکہ اب وہ زیادہ تر مغربی لباس میں ہی نظر آتی ہیں۔ان میں سے ایک تصویر میں وہ فہد مصطفی کے ساتھ دلہن بنی نظر آتی ہیں۔ یہ تصویر ان کے ایک ابتدائی ڈرامے کی ہے، جو آن ایئرہوا تو لوگ مہوش حیات اور فہد مصطفی کو اصلی میاں بیوی کہنے لگے تھے۔