اوسلو(سچ نیوز )ناروے کی وزیراعظم ” ارنا سولبرگ“ نے شاندار تقریب میں پاکستان کی معروف اداکارہ مہوش حیات کو ” پرائڈ آف پرفارمنس “ ایوارڈ سے نواز دیاہے ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اداکارہ نے امن اور بھائی چارے کا پیغام دیا ساتھ ہی انہوں نے پاکستان کی اصل تصویر بھی دنیا کو دکھائی ۔تفصیلات کے مطابق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہوش حیات نے ہالی ووڈ اور بالی ووڈپر زور دیا کہ پاکستان سے متعلق غلط افواہیں پھیلانے کی بجائے باہمی افہام و تفہیم کو فرو غ دیتے ہوئے اس کا حقیقی چہر ہ دکھائیں ۔مہوش حیات نے بیرون ملک میں تقریب سے بہادری کے ساتھ خطا ب کرتے ہوئے بتایا کہ کس طرح ہالی ووڈ اور بالی ووڈ نے پاکستان کے تصور کوبین الاقوامی سطح پر نقصان پہنچایا ۔اپنی تقریر کے دوران مہوش حیات نے معصوم کشمیریوں کے حق میں بھی آواز بلندکی اور اس پلیٹ فارم کے ذریعے بتایا کہ کس طرح وہ کئی سالوں سے ظلم وستم کا سامنا کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو فیصلہ کرنے کی ضرورت ہے کہ انہیں ’ قوم پرستی ‘ چاہیے یا پر امن ۔ان کا کہناتھا کہ بالی وڈ کو چاہیے کہ وہ سنیما کو باہمی افہام و تفہیم کو فروغ دینے کیلئے استعمال کریں نہ کہ غلط افواہیں پھیلانے کیلئے ، جیسا کہ وہ ہمیشہ کرتے ہیں ، انہیں اب فیصلہ کرنا ہو گا کہ ان کیلئے پُر امن مستقبل اہم ہے یا قوم پرستی ۔
مہوش حیات نے پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کر دیا ، ناروے میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دل جیت لیے
مہوش حیات نے پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کر دیا ، ناروے میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دل جیت لیے
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: بین الاقوامی
Related Content
بھارت کے عالمی دہشتگرد ہونے پر ایک اور مہر ثبت
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
برطانوی پارلیمنٹ نے بھارت کو ناقابل اعتبار اتحادی قرار دیدیا
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
پاک فوج کے جوابی حملے کے بعد ایران فوج کا حیران کن اقدام
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
عراق میں امریکی ایئربیس پر راکٹوں سے حملہ
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
فلسطینیوں کے حق میں میکسیکو اور چلی بھی میدان میں، عالمی فوجداری عدالت میں درخواست دائر کر دی
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
چین کے اسکول میں آتشزدگی سے 13 طالبعلم ہلاک
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024