کراچی(اکرام الدین سچ نیوز انٹرنیشنل)سابق سینیٹر اور عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر شاہی سید نے کہا کہ مہنگائی کی وجہ سے عوام ذہنی بیماریوں میں مبتلا ہیں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کے مسائل و مشکلات حل کرنے میں بری طرح ناکام ہوئی پاکستان تحریک انصاف نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا عوامی نیشنل پارٹی واحد جماعت ہے جو ملک و قوم کی ترقی کیلئے کوشاں ہے عوامی نیشنل پارٹی نے ہمیشہ عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے جدوجہد کی ہے ملک کو بحرانوں سے نکالنا عوامی نیشنل پارٹی کا مشن و مقصد ہے پاکستان تحریک انصاف نے عوام کے ساتھ جو وعدے کئے ہے ابھی تک وہ وعدے پوری نہیں ہوئے جو عوام کے ساتھ ظلم و زیادتی ہے انہوں نے کہا کہ روز بروز مہنگائی میں اضافے کی وجہ سے عوام خودکشیوں پر مجبور ہے اشیاء خورد ونوش کی قیمتوں میں اضافہ عوام کے ساتھ ظلم ہے عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر شاہی سید نے”سچ نیوز انٹرنیشنل”کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ عوام کو ریلیف دینا حکومت وقت کی ذمہ داری ہے حکومت وقت عوام کو مہنگائی اور دیگر درپیش مسائل سے نجات دیں تا کہ عوام کو ریلیف مل سکے۔