اسلام آباد (سچ نیوز )نیپر ا نے بجلی کے نرخوں میں اضافے کا فیصلہ کرتے ہوئے بجلی 1 روپے 27پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی ۔نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے مطابق نیپر ا نے صارفین پر اضافی 226ارب روپے کا بوجھ ڈالنے کا فیصلہ کرلیا ۔نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی منظور ی دیتے ہوئے نوٹی فیکیشن وفاقی حکومت کو ارسال کردیا جس کے مطابق ڈسکوز کے لیے ایک روپے 27پیسے فی یونٹ کا یکساں ٹیرف منظور کیا گیا ۔نیپرا کا کہنا ہے کہ صارفین سے یکساں ٹیرف ایک سال کے لیے وصول کیا جائے گا ،نوٹی فیکیشن کے بعد ایک سال میں ٹیرف کو ایڈجسٹ کیا جائے گا ۔