کوالالمپور( سچ نیوز )مہاتیر محمد نے محی الدین یاسین کے وزیراعظم بننے کو غیرقانونی قراردیدیا،سابق ملائیشین وزیراعظم نے پارلیمنٹ کا اجلاس بلا کر اکثریت کا فیصلہ کرنے کی درخواست کردی۔
سابق ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد نے کہاہے کہ بہت عجیب ہے 2018 کے انتخابات میں ہارے ہوئے لوگ اب حکومت بنائیں گے ،ان کا کہناتھاکہ ابھی بھی پارلیمنٹ میں اکثریت ارکان کی حمایت حاصل ہے ،بادشاہ کو یہ بتانے کا موقع نہیں ملا محی الدین یاسین کے پاس اکثریت نہیں ،انہوں نے کہاکہ یہ بہت عجیب بات ہے 2018 کے انتخابات میں ہارے ہوئے لوگ اب حکومت بنائیں گے ،سابق ملائیشین وزیراعظم کی پارلیمنٹ کا اجلاس بلا کر اکثریت کا فیصلہ کرنے کی درخواست کردی۔