نئی دہلی(سچ نیوز) بھارت ہی نہیں بلکہ ایشیاءکے امیر ترین آدمی 61سالہ مکیش امبانی کے پاس لگژری کاروں کی ایسی کولیکشن ہے جس کا عام لوگ خواب ہی دیکھ سکتے ہیں۔ ان کے پاس مرسیڈیز مے بیک، ایسٹن مارٹن ریپڈ، رولز رائس فینٹم اور بینٹلے بینٹیگا جیسی مہنگی ترین گاڑیاں موجود ہیں۔ جب ان کے بچے سفر کرتے ہیں تو ان کے قافلے میں اتنی مالیت کی گاڑیاں ہوتی ہیں کہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق گزشتہ دنوں مکیش امبانی کا بیٹا سفر کر رہا تھا اور درجن بھر گاڑیاں اس کے جلو میں تھیں۔ اس کے قافلے میں 7.56کروڑ بھارتی روپے کی2 بینٹلے بینٹیگا ، 1.8کروڑ روپے کی4 لینڈ روور ڈسکوری، 52لاکھ روپے کی ایک لینڈ روور رینج روور، 1.57کروڑ کی 6فورڈ اینڈیوور،3.45کروڑ کی 3لینڈ روور رینج روور سپورٹس اور 1.67کروڑ روپے کی 2بی ایم ڈبلیو ایکس 5گاڑیاں شامل تھیں۔ یہ کل رقم 16کروڑ 55لاکھ بھارتی روپے (تقریباً ساڑھے 37کروڑ پاکستانی روپے) بنتی ہے۔