اسلام آباد (سچ نیوز)تحریک انصاف کی رہنماعندلیب عباس نے کہاہے کہ نوازشریف ایون فلیٹس کاکوئی ثبوت نہیں دیتے تو ان پر کیامن سلویٰ اتراتھاجس سے یہ فلیٹس خریدے گئے ۔جیونیوز کے پروگرام ”آپس کی بات “ میں گفتگو کرتے ہوئے عندلیب عباس نے کہا کہ نوازشریف ے خود اس بات کو تسلیم کیاہے کہ اگر میرے اثاثے میری آمدن سے زیادہ ہیں تو تمہیں کیاہے؟ان کی یہ ویڈیو وائرل ہوئی ہے اور سب نے دیکھا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی بندہ گاڑی خریدتاہے اورپوچھنے پراس کے کاغذات نہیں دکھا سکتا تو سادہ سی بات ہے کہ اس کاچالان ہوگا ۔ ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کے رشتہ دار اب بھی ان فلیٹس میں ہی رہتے ہیں اور وہاں سے ہی نکلتے ہیں لیکن اس کی کوئی منی ٹریل ، لون یا اور کوئی ثبوت نہیں دکھاتے جس سے پتہ چلے کہ کن ذرائع سے یہ اثاثے خریدے گئے تو کیا ان پرکوئی من سلویٰ اترا تھا جس سے یہ فلیٹس خریدے گئے ؟انہوں نے کہا کہ اربوں روپے کرپشن کرنیوالوں کو جیل میں بی کلاس دی جارہی ہے جبکہ ایک ہزار چوری کرنیوالے جیلوں میں سڑ رہے ہیں۔نہوں نے کہا کہ جیل میں سب کے ساتھ یکساں سلوک ہوناچاہئے اور ہم یہ قانون ضرور تبدیل کریں گے، ماضی کی حکومتوں میں جتنی بھی قانون سازی کی گئی ہے وہ کرپشن کرنیوالوں کوسہولیات فراہم کرنے کیلئے کی گئی ہے ۔