منیلا (سچ نیوز )فلپائن کے صدر روڈو ریکو دو تیرتے نے کہا ہے کہ اْنہوں نے اپنا طبی معائنہ کرایا ہے جس میں ان کی رپورٹس مثبت آئی ہیں۔ انہیں کینسر کا مرض لاحق نہیں۔ اس لیے کسی کو ان کے قریب آنے سے نہیں ڈرنا چاہیے۔مقامی میڈیا کے مطابق ہسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھ سے ڈرنے کی ضرورت نہیں، مجھے کینسر نہیں، اس لیے ہاتھ ملانے سے ڈرنے کی ضرورت نہیں۔فلپائن کے وزیرداخلہ نے اڈورڈو انو این نے ایک بیان میں کہا کہ صدر نے ہسپتال سے واپس آنے کے بعد ایک عوامی اجتماع سے خطاب میں کہا ہے کہ انہیں سرطان کا مرض لاحق نہیں۔واضح رہے کہ صدر دو تیرتے کو گذشتہ ہفتے کینسر کے شبے کی بنیاد پر ایک نجی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ان کا تفصیلی معائنہ کیا گیا۔