نیویارک (سچ نیوز)سیبسٹین کلوانوسکی نامی یوٹیوب سٹار جو وائلن بجانے میں مہارت رکھتا ہے ، وائلن پر جانوروں کی آوازیں نکالتاہے ، اپنی اس مہارت کی وجہ سے وہ سوشل میڈیا پر بہت زیادہ مقبول ہورہاہے ۔ڈان نیوز کے مطابق سیبسٹین اپنے وائلن سے جانوروں اور پرندوں کی ایسی آوازیں نکالتا ہے جسے سن کر حقیقت کا گمان ہوتا ہے جبکہ سیبسٹین ایک موسیقار ہے تاہم یوٹیوب پر اس نے انکشاف کیا ہے کہ وہ وائلن سے مزاحیہ ویڈیوز تیار کرتا ہے ۔اس کے یوٹیوب چینل کو اب تک ایک لاکھ 10 ہزار سے زائد افراد سبسکرائب کرچکے ہیں، وہ انسٹاگرام پر بھی کافی مشہور ہے اور اس کے اکاونٹ کو اب تک 18 ہزار افراد فالو کرچکے ہیں۔سیبسٹین نے وائلن سے ہاتھی، گدھے، گائے، گھوڑے، چڑیا جیسے جانوروں اور پرندوں کی آوازیں بناکر سوشل میڈیا پراپنی ویڈیوز کی دھوم مچا دی ہے ۔