مورو کے نواحی چھوٹے سے شہر درس کے رہائش پذیر ایڈووکیٹ علی شان راجپوت نے نیشنل پریس کلب مورو کی آفیس میں احتجاج کرتے ہوئے ایک

مورو کے نواحی چھوٹے سے شہر درس کے رہائش پذیر ایڈووکیٹ علی شان راجپوت نے نیشنل پریس کلب مورو کی آفیس میں احتجاج کرتے ہوئے ایک

مورو۔
( رپورٹ:- سندھی الطاف سومرو ۔ رپورٹر: روزنامہ سچ انٹرنیشنل، مورو سندھ)

مورو کے نواحی چھوٹے سے شہر درس کے رہائش پذیر ایڈووکیٹ علی شان راجپوت نے نیشنل پریس کلب مورو کی آفیس میں احتجاج کرتے ہوئے ایک ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے صحافیوں کو شکایات کرتے ہوئے بتایا کہ درس شہر کا رہائش پذیر رحیم بخش ابڑو ولدیت اللہ ڈنو ابڑو نے کچھ سال قبل میرے اوپر لڑکی سے چھیڑ چھاڑ کرنے کا جھوٹا الزام لگایا اور مجھے جھوٹے کیسز میں پھسوانے اور قتل کی دھمکیاں دے کر اسلحہ کے زور پر مجھ سے اور میرے والد اور چاچا سے لاکھوں روپے بھتہ لیتا رہا، جب ہم نے رحیم بخش ابڑو کا بھتہ بند کیا تو یہ بھوکھلاہٹ کا شکار ہوگیا۔
ایڈووکیٹ علی شان راجپوت نے مزید کہا کہ رحیم بخش ابڑو اس کے بیٹوں شبیر ابڑو، قدیر ابڑو، امجد ابڑو، اکبر حمزہ ابڑو، فہیم ابڑو اور نامعلوم افراد نے مسلح ہوکر ہمارے گھر پر دھاوا بول دیا اور شدید فائرنگ کر کے ہمیں قتل کرنے کی کوشش کی، خوف ہراس پھیلا دیا اور ہمیں قتل کی دھمکیاں، سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکیاں دے کر فائرنگ کرتے ہوئے چلے گئے، موبائل فون پر بھی قتل کرنے دھمکیاں دے رہے ہیں جس کا ثبوت ہمارے پاس موجود ہے، ایسی رپورٹ ہم نے درس پولیس اسٹیشن پر رپورٹ درج کروائی ہے مگر ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔
ایڈووکیٹ علی شان راجپوت نے مزید بتایا کہ رحیم بخش ابڑو فراڈی اور بھتہ خور قسم کا آدمی ہے یہ لوگوں سے نوکریوں اور دیگر حوالے سے لاکھوں روپے لے کر فراڈ کرتا ہے۔
ایڈووکیٹ علی شان راجپوت نے مزید کہا کہ میرا والد مرحوم رٹائرڈ پاک آرمی کا جوان غلام محمد راجپوت اور رٹائرڈ ہونے بعد پیپلز پارٹی کا پرانا کارکن تھا، ہمیں پیپلز پارٹی کو ووٹ دینے کی سزا دی جارہی ہے۔
ایڈووکیٹ علی شان راجپوت نے مزید کہا کہ میں ہر روز کورٹ میں جاتا ہوں کہیں ایسا نہ ہو کورٹ جاتے ہوئے میں راستے میں رحیم بخش ابڑو، قدیر ابڑو اور دیگر کے ہاتھوں قتل نہ کردیا جاٶں۔
ایڈووکیٹ علی شان راجپوت نے چیف جسٹس آف پاکستان، چیف جسٹس ہائی کورٹ سندھ، آئی جی پولیس سندھ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نوشہرو فیروز، ایس ایس پی نوشہرو فیروز اور ڈی ایس پی مورو سے مطالبہ کیا ہے کہ مشہور بھتہ مافیا کے ڈون رحیم بخش ابڑو اس کے بیٹوں اور ان کے ساتھیوں کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی کر کے مجھے، میرے گھر والوں اور میرے رشتیداروں کو تحفظ اور انصاف دیا جائے۔

Exit mobile version