مودی کی ’چمچہ گری‘ پر عدنان سمیع کو وہ اعلیٰ سول ایوارڈ دے دیا گیا جو بڑی بڑی انڈین ہستیوں کو بھی نہیں ملا

مودی کی ’چمچہ گری‘ پر عدنان سمیع کو وہ اعلیٰ سول ایوارڈ دے دیا گیا جو بڑی بڑی انڈین ہستیوں کو بھی نہیں ملا

نئی دہلی ( سچ نیوز ) پاکستان چھوڑ کر بھارت میں بسنے والے عدنان سمیع خان کو انڈین حکومت کی جانب سے چوتھے بڑے سول اعزاز ’پدما شری‘ سے نوازا گیا ہے۔پدما شری انڈیا کا چوتھا بڑا سول اعزاز ہے جو 26 جنوری کو یوم جمہوریہ کے موقع پر دیا جاتا ہے۔ 2020 میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے 118 لوگوں کو پدما شری ایوارڈ سے نوازا گیا ہے جن میں عدنان سمیع خان بھی شامل ہیں۔انہیں آرٹ کے شعبے میں نمایاں خدمات سرانجام دینے پر یہ اعزاز دیا گیا ہے۔ عدنان سمیع خان کچھ برس پہلے پاکستانی شہریت ترک کرکے انڈیا میں جابسے تھے ، انہیں ریاست مہاراشٹر کے نمائندے کے طور پر سول اعزاز سے نوازا گیا ہے۔

عدنان سمیع خان کو سول اعزاز عطاءکیے جانے پر انڈین نیشنل کانگریس کے مرکزی ترجمان جے ویر شیر گل نے بی جے پی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا۔ انہوں نے کہا کہ این آر سی کے بعد انڈیا کی طرف سے کارگل کی جنگ لڑنے والے محمد ثناءاللہ کو غیر ملکی قرار دے دیا گیا ہے جبکہ عدنان سمیع جن کی فیملی انڈیا کے خلاف لڑی انہیں پدما شری سے نواز دیا گیا، یہ این آر سی اور حکومت کی چمچہ گری کا جادو ہے۔

عدنان سمیع خان نے انڈین نیشنل کانگریس کے ترجمان کے بیان کے جواب میں انہیں بچہ قرار دے دیا اور کہا ’ کیا تم نے اپنا دماغ کلیئرنس سیل سے خریدا ہے یا استعمال شدہ چیزوں کے دماغ سے؟ کیا انہوں نے آپ کو برکلے میں یہ سکھایا ہے کہ ایک شخص کو اس کے والدین کے اعمال کا ذمہ دار قرار دیا جائے گا، تم ایک وکیل ہو، کیا تم نے قانون کے سکول میں یہی پڑھائی کی؟ اگر ایسا ہے تو تمہارے لیے میری طرف سے نیک خواہشات۔‘

 

Exit mobile version