نئی دہلی (سچ نیوز) مودی سرکار کا دماغ خراب ہو گیا، پاگل پن نے دنیا بھر میں بھارت کی ناک کٹوا دی، بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج مرکنڈے کٹجو مودی پر برس پڑے، کہتے ہیں کہ گائے، کتے اور گھوڑے ایک ہی طرح کے جانور ہیں، آر ایس ایس کو پارکوں میں جلسے کرنے کی اجازت ہے تو مسلمانوں کو نماز پڑنے کی کیوں نہیں۔مودی سرکار کے پاگل پن نے دنیا بھر میں بھارت کی ناک کٹوا دی، بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج مرکنڈے کٹجو نریندر مودی پر برس پڑے، کہتے ہیں گائے کے نام پر لوگوں کو قتل کیا جا رہا ہے، گھوڑے اور کتے کی طرح گائے بھی ایک جانور ہے، اگر دودھ دینے سے ماتا بن سکتی ہے تو بھینس اور بکری کیوں نہیں؟مرکنڈے کٹجو کا کہنا تھا کہ اگر آر ایس ایس کو پارکوں پر جلسے جلوس کرنے کی اجازت ہے، تو ہفتے میں ایک بار مسلمانوں کی نماز جمعہ پر کیوں شور مچایا جارہا ہے۔ انہوں نے پیش گوئی کی اگلے انتخابات کے بعد بھارت کے بہت برے دن آنے والے ہیں، جب ملک بھر میں مار دھاڑ ہوگی اور دس سے پندہ سال تک حالات ایسےہی رہیں گے۔جسٹس مرکنڈے کا کہنا تھا کہ نصیر الدین شاہ کو پاکستان بھیجنے کی باتیں کرنے والے انہیں بھیج کر دکھائیں۔