نئی دہلی(سچ نیوز)مودی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں شب خون مارنے کے بعد پہلی مرتبہ کالعدم جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ محمد سعید ،مولانا مسعود اظہر ،ذکی الرحمن لکھوی اور داؤد ابراہیم کو ذاتی حیثیت میں دہشت گرد ڈکلیئر کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔بھارتی ٹی وی کے مطابق مودی سرکار کی جانب سے حال ہی میں انڈین پالیمنٹ میں بل پاس کیا تھا جس میں قانون سازی کرتے ہوئے قرار دیا تھا کہ جو شخص کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث ہو انہیں بھی دہشت گرد ڈیکلیئر کیا جائے گا ،اس نئی قانون سازی کے بعد ہندوستانی وزارت داخلہ نے باضابطہ طور پر پہلی مرتبہ حافظ محمد سعید ،مولانا مسعود اظہر ،ذکی الرحمن لکھوی اور داؤد ابراہیم کو ذاتی حیثیت میں دہشت گرد ڈکلیئر کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔یاد رہے کہ بھارتی پارلیمنٹ میں حالیہ قانون سازی کے بعد پہلے چار لوگوں کو ذاتی حیثیت میں باضابطہ طور پر دہشت گرد قرار دیا گیا ہے اور انہیں دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کیا ہے ۔مودی حکومت دہشت گرد قرار دیئے گئے ان چاروں افراد کو ایک عرصہ سے بھارت میں دہشت گرد ی میں ملوث قرار دیتی آئی ہے تاہم آج کسی بھی فورم پر ان کے خلاف کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکی ۔