لاہور( سچ نیوز )گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہمودی اپنے اندروانی معاملات سے توجہ ہٹانے کیلئے پاکستان کے خلاف کسی قسم کی جارحیت کر سکتا ہے،
بھارت کیساتھ جنگ کا خطرہ موجود ہے ،اگربھارت نے جارحیت کی تو پاک فوج کی طرف سےمنہ توڑ جواب دیا جائے گا،حکومت کر پشن کرنے والوں کو کسی قسم کی معافی نہیں دے گی،اداروں میں کشیدگی کسی صور ت ملک وقوم کے مفاد میں نہیں، ہم اداروں کی مضبوطی پر یقین رکھتے ہیں،پاکستان میں بسنے والی اقلیتوں کو تمام بنیادی اور انسانی حقوق فراہم کیے جائیں گے،آصف زرداری سمیت دیگر لوگوں کو ضمانتیں ہم نے نہیں عدالتوں نے دی ہیں،ہم عدالتوں کے فیصلوں کا مکمل ااحترام کرتے ہیں۔
گور نر ہاؤس لاہور اور ملتان روڈ پر کر سمس کے حوالے سے کیک کاٹنے کی تقر یبات سے خطاب اورمیڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری محمدسرور نے کہا کہ بھارت کے اندر حالات کو کنٹر ول کر نا نر یندر مودی کی حکومت کے لیے مشکل ہو چکا ہے، اس لیے وہ اپنے اندروانی معاملات سے توجہ ہٹانے کیلئے پاکستان کے خلاف جارحیت کر سکتا ہے، بھارت کیساتھ جنگ کا خطر ہ موجود ہے لیکن ہم نے پہلے بھی بھارت کو منہ توڑ جواب دیا ہے اور اب بھی اگر بھارت نے کسی قسم کی جار حیت کی تو اس کو اینٹ کا جواب پتھر سے ہی دیا جائیگا۔ ایک سوال کے جواب میں چوہدری محمدسرور نے کہاکہ حکومت نےملک میں احتساب کاجونعرہ لگایاآج بھی اُس پرقائم ہے،ملک میں نیب اور ایف آئی اے سمیت تمام ادارے مکمل آزادی کیساتھ کام کر رہے ہیں،جہاں تک نوازشر یف،آصف زرداری یا کسی کو ضمانت ملنے کا تعلق ہے تو سب جانتے ہیں کہ ضمانتوں کے فیصلے حکومت نہیں عدالتوں نے کیے ہیں،ہم نے پہلے بھی عدالتوں کے فیصلوں کا احترام کیا ہے اور آئندہ بھی عدالتوں کا مکمل احترام کیا جائیگا۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ ملک کے روشن مستقبل کیلئے کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس ناگزیر ہو چکی ہے، کسی کے ساتھ کوئی ڈیل یا ڈھیل نہیں ہو رہی، اگر ضمانتیں ہم نے دی ہوتیں تو سوال ہوسکتا تھا کہ حکومت احتساب سے پیچھے ہٹ گئی ہے، پاکستان نے آگے بڑھنا ہے تو کرپشن کو جڑوں سے ختم کرنا ہوگا،اسکے بغیر ملک میں ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ہوسکتی ہم آج بھی کہتے ہیں کہ آخری کر پٹ شخص کے احتساب تک ملک میں احتساب جاری رہنا چاہیے۔ کر سمس کی تقر یبات سے خطاب کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ مسیحی کرسمس کا تہوار زوروشور سے منا رہے ہیں، آج میں نے بھٹہ پر مزوروں کے ساتھ کرسمس منائی ہے، ہم نے وہ پاکستان بنانا ہے جس کا خواب قائداعظم محمد علی جناح نے دیکھا۔ اُنہوں نے کہا کہ مذہبی ہم آہنگی پر جتنا پاکستان میں کام ہو رہاہے، کسی دوسرے ملک میں نہیں ہورہا،سب لوگ رواداری اور محبت کا پیغام دے رہے ہیں،ہم محبت کا پیغام بھارت کو بھی دینا چاہتے ہیں بھارت بھی اپنی اقلیت کے ساتھ محبت والا سلوک کرے۔