اسلام آباد(سچ نیوز)سابق چیئرمین سینیٹ اور پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر رضاربانی نے کہاہے کہ موجود ہ حکومت مشرف کے نقشے قدم پر چلتے ہوئے اپنے سیاسی ایجنڈے کو مکمل کرنے کی کوشش کر رہی ہے ،اس میں ایک قدم سپریم کورٹ کے ججز کے خلاف ریفرنس فائل کرنا ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق سینیٹر رضا ربانی کا کہنا تھا کہ عدلیہ کو ایک غلط پیغام دیا جارہا ہے اور اس سے وکلا تحریک کو متاثر کیا جا رہا ہے ، قوم مشرف کے کچھ ساتھیو ں کے کردار کو بھول نہیں سکی جو اب موجودہ حکومت میں نظر آر ہے ہیں،مشرف کی باقیات نے لائرز مہم کو ناکام بنانے کی کوشش کی اور ایسے اقدامات کئے جس سے 12مئی جیسا سانحہ ہوا ، قانون اور آئین کے مطابق کام کرنے والے ججوں کے خلاف اقدامات اٹھانا اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج کے خلاف کاروائی سے شروع ہو ااوراب یہ سپریم کورٹ کے ایک جج کے خلاف آرٹیکل 209 کے تحت بھیجے گئے ریفرنس کی صورت میں سامنے آیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت اور صدر مملکت کی جانب سے ایک حاضر سروس جج کا معاملہ سپریم کورٹ جوڈیشل کونسل کو بھیجے جانے پر ترمیم کی ضرورت ہے ،یہ افسوسنا ک ہے کہ اس طرح کے اقدامات وسیع سیاسی ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے اٹھائے جار ہے ہیں ، اسی وسیع سیاسی ایجنڈے کے تحت میڈیا اور عام شہریوں کو بھی نشانہ بنایا گیا اور اس کے لئے انسداد کرپشن کے قوانین کا سلیکٹو استعمال کیا جارہا ہے ۔
موجودہ حکومت مشرف کے نقشے قدم پر چلتے ہوئے اپنے سیاسی ایجنڈے کو مکمل کرنے کی کوشش کر رہی ہے:سینیٹر رضا ربانی
موجودہ حکومت مشرف کے نقشے قدم پر چلتے ہوئے اپنے سیاسی ایجنڈے کو مکمل کرنے کی کوشش کر رہی ہے:سینیٹر رضا ربانی
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: پاکستان
Related Content
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آج چیف جسٹس آف پاکستان کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے
منجانب
AvaniAdmin
17/09/2023
نیب ترامیم کیس کا فیصلہ تحریک انصاف کو بھگتنا پڑے گا، رانا ثنا اللہ کا بیان
منجانب
AvaniAdmin
16/09/2023
علی محمد خان نے سائفر کیس کی تحقیقات میں جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کردیا
منجانب
AvaniAdmin
10/09/2023
ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈرز ایکٹ کالعدم قرار دینےکیخلاف نظر ثانی درخواست دائر
منجانب
AvaniAdmin
10/09/2023
4دوست ایک دوسرے کو بچاتے ہوئے دریائے نیلم میں ڈوب گئے
منجانب
AvaniAdmin
10/09/2023
اسلحہ لائسنس بنوانے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری آگئی
منجانب
AvaniAdmin
03/09/2023