سوات(انٹرنشینل ڈسک) بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہوئی انہوں نے کہا کہ روز بروز افسران بالا اور دیگر مظلوم عوام نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قتل ہو رہے ہے جرایم میں اضافہ ھوا ھے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے کہ یہ مظلوم عوام کے ساتھ اخر کیا ہو رہا ہے اور کیا نہیں ایک بے گناہ انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے آج ہر طرف مظلوم عوام نامعلوم افراد کی طرف سے قتل ہو رہے ہے جو پولیس اور دیگر اداروں کیلئے ایک سوالیہ نشان ہے انہوں نے کہا کہ مظلوم لوگوں کے قتل میں ملوث نامعلوم لوگ کون ہے کہا سے آئے ہوئے ہے اور کیوں ایک بے گناہ انسان کو قتل کر رہے ہے اور اس پر حکومت وقت کیوں خاموش ہے ایسے واقعات پر صوبائی و مرکزی حکومت کی خاموشی افسوس ناک ہے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین نے گزشتہ روز شکر درہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے الجزیرہ کے پروڈیوسر حمید اللہ خان کے بھائی جاوید خان کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت جاوید خان کے بے گناہ قتل میں ملوث افراد کو سخت سزا دے انہوں نے کہا کہ جاوید خان، کے خاندان کے 12 افراد کو بھی اس سے قبل نشانہ بنایا گیا تھا ایسے واقعات صوبائی حکومت کی ناکامی ہے ایسے واقعات کے خاتمے کیلئے اہم اقدامات کی ضرورت ہے انہوں نے مذید کہا کہ صوبائی حکومت، آئی جی خیبر پختون خواہ اور دیگر اعلی اعلی افسران سے مطالبہ ہے کہ افسران بالا اور دیگر بے گناہ عوام کے قتل میں ملوث افراد کو نشان عبرت بنا دیں تا کہ کل کوئی بے گناہ قتل نہ ہو سکے.