نیویارک(سچ نیوز)امریکہ کے پاپ گلوکار مائیکل جیکسن نے عالمی سطح پر ایسی شہرت پائی کہ کم ہی لوگوں کے حصے میں آتی ہے۔ ان کی موت کے بعد بھی ان کے مداحوں کی تعداد کروڑوں میں ہے لیکن اب ایک ڈاکومنٹری میں ان کی کم عمر لڑکوں کے ساتھ بدفعلیوں اور ایک لڑکے ساتھ شرمناک شادی کی ایسی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں کہ ہر سننے والا دم بخود رہ جائے۔دی مرر کے مطابق 4گھنٹے دورانیے کی اس ڈاکومنٹری کا نام ’لیونگ نیورلینڈ‘ (Leaving Neverland)ہے، جس کا پریمیئر امریکی ریاست اوٹاہ کے پارک سٹی میں ہونے والے سن ڈانس فلم فیسٹیول میں کیا گیا ہے اور یہ ڈاکومنٹری ایچ بی او اور چینل 4پر نشر ہو گی۔ اس میں یہ ہوشربا انکشاف کیا گیا ہے کہ مائیکل جیکسن نہ صرف ہم جنس تھے بلکہ بچوں میں جنسی رغبت رکھتے تھے اور انہوں نے متعدد بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بھی بنایا۔ ڈاکومنٹری میں مائیکل جیکسن کی زیادتی کا شکار ہونے والے دو مردوں کے انٹرویوز بھی شامل کیے گئے ہیں۔ڈاکومنٹری میں انکشاف کیا گیا ہے کہ مائیکل جیکسن ایک کم عمر لڑکے کے ساتھ جنسی تعلق استوار کرتے اور جب اس سے بھی کم عمر کوئی لڑکا انہیں ملتا تو اس کے لیے پہلے کو چھوڑ دیتے تھے۔ وہ ان بچوں کو جنسی تعلق کے عوض رقم اور زیورات بھی دیتے تھے۔ ایک لڑکے کے ساتھ انہوں نے شادی بھی کی۔ اس شادی کی باقاعدہ تقریب منعقد کی گئی اور انہوں نے کم عمر لڑکے کو ہیرے کی انگوٹھی بھی پہنائی۔مائیکل جیکسن کی زیادتی کا شکار ہونے والوں نے بتایا ہے کہ ”گلوکار ان کی برین واشنگ کرتے تھے، وہ انہیں اپنے والدین، بالخصوص خواتین سے متنفر کرتے تھے۔“مائیکل جیکسن کے ہاتھوں جنسی زیادتی کا شکار ہونے والے 36سالہ ویڈ روبسن کا کہنا تھا کہ ”ایک بار مائیکل جیکسن مجھے برہنہ اپنے سامنے بٹھا کر مجھے دیکھتے رہے اور خودلذتی کرتے رہے۔“ گلوکار کی زیادتی کا نشانہ بننے والے 40سالہ جیمز سیفکک کی آپ بیتی بھی اس ڈاکومنٹری کا حصہ ہے۔جیمز کا کہنا ہے کہ ”میں مائیکل جیکسن سے پیپسی کے ایک کمرشل کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر ملا تھا۔ اس وقت میری عمر صرف 8سال تھی۔ اس کے بعد کئی ماہ تک وہ مجھے زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔اس عمر میں مجھے زیورات بہت پسند تھے اور مائیکل جیکسن نے مجھے جنسی تعلق کے عوض کئی بار زیورات تحفے میں دیئے۔“ رپورٹ کے مطابق مائیکل جیکسن نے شادی بھی جیمز ہی کے ساتھ کی تھی۔ اس حوالے سے جیمز نے بتایا ہے کہ ”شادی کے لیے مائیکل جیکسن نے سونے کی انگوٹھی خریدی جس میں خوبصورت ہیرا جڑا ہوا تھا۔ “رپورٹ کے مطابق مائیکل جیکسن کی فیملی کی طرف سے اس ڈاکومنٹری کی سکریننگ روکنے کے لیے کوئی اقدام نہیں کیا گیا تاہم ان کے بھتیجے نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ کے ذریعے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ ’سن ڈانس فلم فیسٹیول‘ کے سپانسرز کا بائیکاٹ کریں۔صحافی اور کالم نگار جیف ویلز نے یہ ڈاکومنٹری دیکھنے کے بعد اسے ’ہارر فلم‘ قرار دیا اورانتہائی سخت الفاظ استعمال کرتے ہوئے کہا کہ ”مائیکل جیکسن شیطان صفت جنسی درندہ تھا۔“ہالی ووڈ فلموں کی نقاد اور صحافی مارا کینسٹین کا کہنا تھا کہ ”اس ڈاکومنٹری نے لوگوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ جس مائیکل جیکسن کو ہم داد دیتے رہے اور اس کی تعریف کرتے رہے وہ بچوں کے ساتھ جنسی زیادتیوں کا مرتکب نکلا۔“مارا کینسٹین نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر یہ بھی بتایا کہ ”اس ڈاکومنٹری میں دکھائے جانے والے وحشیانہ جنسی مناظر کی سنگینی کا اندازہ اس سے لگایا جا سکتا ہے کہ اس کے پریمیئر کے دوران سنیما کی لابی میں ماہرین نفسیات بھی موجود تھے تاکہ ڈاکومنٹری دیکھنے سے کسی کو ذہنی صدمہ لاحق ہو تو ماہرین فوراً اس کی مدد کر سکیں۔“
موت کے بعد مائیکل جیکسن کی شرمناک شادی کی تفصیل سامنے آگئی
موت کے بعد مائیکل جیکسن کی شرمناک شادی کی تفصیل سامنے آگئی
-
منجانب AvaniAdmin
- Categories: شوبز
Related Content
بہروز سبز واری نے بھارتی فلموں میں کام کیوں نہیں کیا ؟ وجہ جان کر پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند ہوجائے
منجانب
AvaniAdmin
11/08/2023
شکیرا پر چوہے کا حملہ ، گلوکارہ کے بھاگنے کی ویڈیو وائرل
منجانب
AvaniAdmin
29/07/2023
بھارتی اداکارہ شرلین چوپڑا نے جسم فروشی کے دھندے میں ملوث رہنے کا تہلکہ خیز انکشاف کر دیا
منجانب
AvaniAdmin
26/07/2023
پاکستانی تاریخ کا مشہور ترین ڈرامہ اب بھارت میں اپنے جلوے بکھیرنے کیلئے تیار
منجانب
AvaniAdmin
25/07/2023
کیا رتیش دیش مکھ نے جنیلیا ڈی سوزا کو فلموں میں کام کرنے سے روکا ؟ اداکارہ نے آخرکار بڑا انکشاف کر ہی دیا
منجانب
AvaniAdmin
21/07/2023
اداکارہ نادیہ خان نے اپنی بیٹی کو کس شعبے میں جانے سے منع کیا ؟ جانئے
منجانب
AvaniAdmin
20/07/2023