لندن(سچ نیوز) برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی نے پیر کے روز پاکستانی سیاستدان اور ان کی اہلیہ کو منی لانڈرنگ تحقیقات میں سرے سے گرفتار کیا اور اب انکشاف ہوا ہے کہ گرفتار ہونے والے شخص کا نام فرحان جونیجو ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق انکشات ہوا ہے کہ برطانوی حکام کی جانب سے گرفتار ہونے والا شخص فرحان جونیجو ہے جو ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹڈاپ) میں منی لانڈرنگ سکینڈل میں ملوث ہے۔ فرحان جونیجو وفاقی وزیر کامرس اور پاکستان پیپلز پارٹی رہنماءمخدوم امین فہیم مرحوم کا پرسنل سکرٹری تھا۔
فرحان جونیجو کو این سی اے کے انٹرنیشنل کرپشن یونٹ نے سرے کے علاقے سے گرفتار کیا اور پھر ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطاب دونوں کو پوجچھ گچھ کے بعد ضمانت پر رہا کمر دیا گیا اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ٹڈاپ سکینڈل میں اربوں روپے کا غبن ہوا اور رقم منی لانڈرنگ کے ذریعے بیرون ملک منتقل کی گئی۔ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور وزیر تجارت مخدوم امین فہیم مرحوم کا نام بھی ٹڈاپ سکینڈل میں ہے اور فرحان جونیجو کو امین فہیم مرحوم کا مبینہ فرنٹ مین بھی بتایا جاتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے ٹڈاپ سکینڈل کی تحقیقات میں مصروف ہے اور ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے نے انٹرپول کے ذریعے ریڈوارنٹ جاری کروائے تھے جن پر عمل کرتے ہوئے برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی نے دونوں کو گرفتار کیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ گرفتاری پاکستان اور برطانیہ کے درمیان ہونے والے حالیہ معاہدوں کا نتیجہ ہے اور دونوں کو ضمانت پر رہا کیا گیا ہے تاہم مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔





























