لندن( سچ نیوز)پاکستانی جوڑے کو لندن کی نیشنل کرائم ایجنسی کے انٹرنیشنل کرپشن یونٹ نے سرے کاونٹی سے گرفتار کیا گیا،یہ گرفتاری برطانیہ میں 8 ملین پاونڈ کے جائیداد کے قانونی ذرائع فراہم نہ کرنے پرعمل میں آئی۔پاکستانی جوڑے کو لندن کی نیشنل کرائم ایجنسی کے انٹرنیشنل کرپشن یونٹ نے سرے کاؤنٹی سے گرفتار کیا گیا اور یہ گرفتاری برطانیہ میں 8 ملین پاؤنڈ کے جائیداد کے قانونی ذرائع فراہم نہ کرنے پرعمل میں آئی۔اس حوالے سے نیشنل کرائم ایجنسی کا کہنا ہے کہ دونوں کو پوچھ گچھ کے بعد رہا کردیا گیا تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں اور تحقیقات میں قومی احتساب بیورو اور وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کی معاونت حاصل رہی،یہ دونوں برطانیہ میں 80 لاکھ پاونڈ سے زائد کے اثاثوں کے مالک ہیں،این سی اے کی جانب سے گرفتار ہونے والی شخصیت کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی تاہم اطلاعات کے مطابق گرفتار ہونے والی شخصیت کی عمر 40 سال سے ہے۔