ممبئی (سچ نیوز)ہندوستانی فلموں میں اپنی چنچل اداؤں سے کروڑوں دلوں پر راج کرنے والی معروف اداکارہ کرینہ کپور آج کل فلموں سے زیادہ اپنے نو عمر بیٹے تیمور کی وجہ سے میڈیا میں ’’اِن‘‘ رہتی ہیں ،لیکن کیا کوئی یہ سوچ سکتا ہے کہ’’ چمیلی ‘‘ جیسی فلم اور’’ چھمک چھلو ‘‘ جیسے ہوش ربا گانے میں بولڈ ترین اداؤں سے لوگوں کو دیوانہ بنانے والی کرینہ کو کسی فلم میں رومانٹک سین میں ہچکچاہٹ ہو سکتی ہے۔ آپ کو شائد یقین نہ آئے لیکن ایک بار ایسا ہوا تھا کہ جب کرینہ کپور کو اپنے ساتھی ادکار کے ساتھ رومانس کرنے پرشرم آ رہی تھی اور انہوں نے شدید ہچکچاہٹ کا بھی برملا اظہار کیا تھا ۔بھارتی نجی ٹی وی کے مطابق کرینہ کپور نے بالی ووڈ میں اپنی کڑاکے دار انٹری کے بعد اپنی چلبلی اداؤں سے جہاں اپنی ہم عصر اداکاراؤں کے ’’چھکے ‘‘ چھڑا دیئے وہیں پر ’’بے بو ‘‘ بھارتی فلموں کی ضرورت بن گئی تھی ۔بھارتی فلم ’’ چمیلی ‘‘کے بے باک اور ’’کھلے ڈلے ‘‘ جملوں نے تو سب کو حیران کر دیا تھا،بولڈ فلموں اور آئٹم سانگز میں جلوے بکھیرنے والی کرینہ کے بارے میں بہت کم لوگوں کو اس بات کا علم ہو گا کہ ایک وقت ایسا بھی تھا کہ جب کرینہ کپور نے مشہور بھارتی فلم میں رومانٹک سین کرنے سے یہ کہہ کر انکار کر دیا تھا کہ ’’یہ اداکار تو میرے بھائی جیسا ہے ،اس کے ساتھ پیار کا سین کرتے ہوئے مجھے شرم آتی ہے ‘‘۔
دراصل یہ واقہ کرینہ کپور کے بالی ووڈ میں قدم رکھنے کے ابتدائی دور میں سال 2000میں ریلیز ہونے والی فلم ’’ رفیوجی ‘‘ کا ہے، اس فلم میں ان کے ساتھی اداکار ابھیشیک بچن تھے۔فلم ’’رفیوجی ‘‘میں کچھ اسیے سین تھے جن میں کرینہ کو ابھیشیک کے ساتھ رومانس کرنا تھاتاہم کرینہ کپورنے اس وقت کہا تھا کہ وہ یہ سین کیسے کریں گی؟ ابھیشیک تو ان کے بھائی جیسے ہیں۔حال ہی میں ابھیشیک نے ایک شو کے دوران فلم ’’رفیوجی ‘‘کے اس واقعہ کا انکشاف کیا۔ شو میں انہوں نے کہا کہ فلم میں کرینہ کے ساتھ پہلا رومانٹک سین تھا جسے وہ کبھی نہیں بھول سکتے۔ ابھیشیک نے بتایا اس وقت کرینہ نے کہا تھا کہ میں آپ کے ساتھ پیار والا سین کیسے کروں؟ آپ میرے بھائی جیسے ہیں۔‘‘