ممبئی(سچ نیوز)بھارتی شہر ممبئی میں بد بخت بیٹے نے اپنی ڈیزائنر ماں کو باتھ روم میں بند کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا،پولیس نے بیٹے کو ماں قتل کے الزام میں گرفتار کرے تحقیقات شروع کر دیں۔بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق ممبئی میں فیشن ڈیزائنر ماں کے قتل کے معاملے میں پولیس نے ماڈ ل بیٹے کو گرفتار کرلیا۔ اوشیوارا پولیس نے بتایا کہ 23سالہ لکشے سنگھ کو اس کی والدہ سنیتا کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ اس پر الزام ہے کہ اس نے پیسے کے مطالبے پر والدہ کے ساتھ مار پیٹ کی اور باتھ روم میں د ھکیل دیا۔واضح ہو کہ لکشے سنگھ اپنی منگیتر کے ہمراہ ممبئی کے مہنگے ترین علاقے لوکھنڈ والا میں کرائے کے فلیٹ میں مقیم ہے۔ ملزم کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے اسے 8اکتوبر تک پولیس ریمانڈ میں بھیج دیا۔رپورٹ یکے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ ماں اور بیٹے نشہ آور اشیا کے استعمال کے عادی تھے۔ماں اور بیٹے میں پیسے کے معاملے میں جھگڑا ہوا ۔اس دوران طیش میں آکر لکشے نے مار پیٹ کے بعد ماں کو باتھ روم میں ڈھکیل دیااور باہر سے دروازہ بند کردیا، جب دروازہ کھولا تووالدہ مردہ حالت میں پڑی ہوئی تھی۔