کراچی(سچ نیوز)وزیرخزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ ملک کا باہرپڑاپیساواپس پاکستان لانا ہے۔
جیو نیوز کے مطابق وزیر خزانہ اسد عمر نے کراچی ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگوکر تے ہو ئے کہا ہے کہ عوام کے ساتھ ملکرملک کوبہتری کی طرف لےجائیں گے،عمران خان نے کہا نیا کراچی بنے گا تو نیا پاکستان بنے کوئی ادارہ اپنے مزدوروں کی وجہ سے تباہ نہیں ہوا ہے،پاکستان میں ادارے مضبوط اورعوام کاپیساعوام پر خرچ ہوناچاہیے،ملک کا باہرپڑاپیساواپس پاکستان لانا ہے،ایف بی آر کوبہتر بنایاجائےگا،جو لوگ ٹیکس نہیں دیتے،ان سے ٹیکس وصول کرنا ہے،کابینہ کے فیصلے پر عملدرآمد شروع ہو گیا ہے۔