اسلام آباد(سچ نیوز) ملک بھرمیں آپریشن ردالفسادکامیابی سے جاری ہے ،سیکیورٹی فورسز نے کاروائی کر تے ہو ئے بارودی سرنگیں اوردستی بم برآمد کے لیے ہیں۔
آئی ایس پی آرکے مطابق ایف سی نے ڈیرہ بگٹی میں خفیہ اطلاع پرکارروائی کی ہے جس کے دوران زیرزمین چھپایاگیااسلحہ اورگولہ بارودبرآمد ہوا ہے،برآمد ہونے والے اسلحہ میں بارودی سرنگیں اوردستی بم برآمدبھی شامل ہیں۔