ملائیشین وزیراعظم سرکاری فنڈ میں خرد برد الزام میں گرفتار

ملائیشین وزیراعظم سرکاری فنڈ میں خرد برد الزام میں گرفتار

کوالا لمپور (سچ نیوز) ملائیشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق کو سرکاری فنڈ میں خرد برد کرنے کے الزام میں ایک مرتبہ پھر حراست میں لے لیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ملائیشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق کو اینٹی کرپشن پولیس نے اْن کے دفتر سے گرفتار کر لیا ہے۔انسداد کرپشن پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نجیب رزاق کو قومی فنڈ سے 2.6 بلین رنگٹ (628 ملین ڈالر) اپنے ذاتی بینک اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔اینٹی کرپشن پولیس کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ یہ فنڈ ایک اہم ترقیاتی پروجیکٹ کے لیے قائم کیا گیا تھا، تاہم سابق وزیراعظم نے اپنے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے رقم میں خرد برد کی اور امانت میں خیانت کے مرتکب ہوئے۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم کو اعتماد کو ٹھیس پہنچانے، اختیارات میں تجاوز اور کرپشن کے دیگر دو مقدمات میں رواں برس 3 جولائی کو حراست میں لیا گیا تھا تاہم اگلے ہی روز سول عدالت نے سابق وزیراعظم کو ایک ملین ڈالر کے مساوی رقم کے عوض ضمانت پر رہا کرنے کی اجازت دے دی تھی۔

Exit mobile version