کوالالمپور(سچ نیوز )وزیراعظم عمران خان کے دورہ ملائیشیا کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے جس میں بتایاگیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنے دورے کے دوران دوران جہاں مختلف امور پر تبادلہ خیا ل کیاا ور باہمی تعلقات میں فروغ کے پہلوں پر گفتگو کی وہیں ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی جو انہوں نے قبول کرلی۔
جیونیوز نے مشترکہ اعلامیہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنے ملائیشین ہم منصب کو دورہ پاکستان کی دعوت دی ہے جو انہوں نے قبول کی ہے اور ان کے دورہ پاکستان کی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیاجائے گا۔
اعلامیہ کے مطابق پاک ملائیشیا اقتصادی پارٹنرشپ کےلئے قائم کمیٹی کا اجلاس بلانے راولپنڈی میں بلانے کا فیصلہ کیاگیاہے ۔ اس حوالے سے ملائیشین پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکروفد کے ہمراہ جولائی میں پاکستان کا دورہ کریں گے۔ملائیشین پارلیمنٹ کے سپیکروفدکے ہمراہ اکتوبر میں پاکستان کا دورہ کریں گے۔دونوں ممالک میں تجارت کے فروغ کےلئے پاک ملائیشیا گیٹ وے کے طورپرکام کریں گے۔قابل تجدیدتوانائی،قدرتی وسائل،ایرواسپیس اورایروناٹیکل کے شعبے میں تعاون کے فروغ پراتفاق کیاگیا۔لاہور سے کوالالمپور کےلئے پی آئی اے کی براہ راست پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ بھی کیاگیا۔