ملائیشیا میں ایک شخص کا سمارٹ فون گم ہونے کے بعد ملا تو اس میں ایک بندر کی سیلفیز اور ویڈیوز دریافت ہوئیں
کوالالمپور(سچ نیوز)زیکریاڈز روڈیز نامی شخص کے خیال میں بندر نے اس کا سمارٹ فون اس وقت اٹھالیا تھا جب وہ سو رہا تھا ،بعد ازاں یہ فون گھر کے عقب میں موجود جنگل سے ملاتھا اوراس میں بندر کی ویڈیوز اور تصاویر موجود تھیں ۔ زیکرنے یہ تصاویر اورویڈیوز سوشل میڈیا پروائرل کردیں ۔صارفین نے اپنے کمنٹس میں بندرکو شوقین قراردے دیا اور کئی نے بندر کے حسن کے قصیدے بیان کئے اور اکثر نے اسے شرارتی بندر کہہ کرمخاطب کیا۔