کوالالمپور(مانیٹرنگ ڈیسک) ملائیشیاءکے 49سالہ بادشاہ سلطان محمد ہفتم نے دو ماہ قبل 25سالہ روسی ماڈل اوکاسنا ویوودینا سے شادی کر لی تھی اور اسی وجہ سے وہ تخت و تاج سے بھی دستبردار ہو گئے تھے تاہم اب دو ماہ بعد ہی انہوں نے اوکاسنا کو طلاق دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ دی مرر کے مطابق سلطان محمد ہفتم اور اوکاسنا نے گزشتہ سال نومبر میں روسی دارالحکومت ماسکو کے ایک نواحی علاقے میں شادی کی تھی اور میڈیا رپورٹس کے مطابق اب اوکاسنا حاملہ بھی ہو چکی ہیں۔نیوز آﺅٹ لیٹ تولکو نکومو نے اپنی خبر میں انکشاف کیا ہے کہ ”روسی سنڈریلا کی ایک بادشاہ سے شادی کرنے کی پریوں جیسی کہانی اب ختم ہونے کو ہے۔ دونوں کی طلاق کے کاغذات کی تیاری کا کام بھی شروع ہو چکا ہے۔ “روسی نیوز ویب سائٹ ’ایزویستیا‘ نے اپنی ایک خبر میں لکھا ہے کہ سلطان محمد اور اوکاسنا نے طلاق کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تاہم اوکاسنا کے دوستوں کا کہنا ہے کہ ”سلطان محمد اور اوکاسنا کی طلاق کی خبریں غلط ہیں۔“