کوالالمپور(سچ نیوز)ملائیشیائی پولیس نے انسداد دہشتگردی آپریشن کے دوران8مشتبہ دہشتگرد گرفتار کرلئے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ملائیشیائی پولیس کے سربراہ محمد فیوزی ہارون نے بتایا کہ گرفتار کئے جانیوالے 7 غیر ملکی شہری ہیں اور ایک ملائیشیائی شہری ہے۔رپورٹ کے مطابق 5 افراد کا تعلق نامعلوم یورپین ملک سے ہے،ایک شخص امریکی جبکہ ایک مشرق وسطیٰ سے تعلق رکھتا ہے۔مشتبہ افراد کی عمریں 24 سے 38 سال کے درمیان ہیں۔