ممبئی(سچ نیوز ) بالی ووڈ اداکارہ ملائکہ اروڑا نے اپنی اوراپنے قریبی دوست ارجن کپورکی نجی معلومات سابق شوہرارباز خان کو بتانے پر ڈرائیور کی چھٹی کردی۔بھارتی میڈیا میں گزشتہ کافی عرصے سے ملائکہ اروڑا اورارجن کپورکے درمیان نزدیکیوں کی خبریں گردش کررہی ہیں تاہم ملائکہ کو پسند نہیں کہ ان کے اورارجن کے تعلقات کی خبریں میڈیا یا ان کے سابق شوہر تک پہنچے اور یہی وجہ ہے کہ انہوں نے اپنے ڈرائیور کو نوکری سے فارغ کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ملائکہ اروڑا کے ڈرائیورمکیش نے ملائکہ اورارجن سے متعلق نجی معلومات اپنے بھائی اورارباز خان کے ڈرائیور ببلو کوبتائیں جس نے یہ تمام باتیں جاکرارباز خان کو بتادیں۔ ملائکہ کو جب یہ پتہ چلا کہ ان کے اور ارجن کے متعلق نجی معلومات ڈرائیور کے ذریعے ان کے سابق شوہر تک پہنچ گئیں تو انہوں نے غصے میں اپنے ڈرائیور کی چھٹی کردی۔بھارتی میڈیا میں یہ خبریں بھی گردش کررہی ہیں کہ آج کل خان ہاو¿س میں صرف ایک ہی موضوع پر بات کی جاتی ہے اور وہ ہے ملائکہ اروڑا اورارجن کپورکی شادی، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ طلاق کے باوجود ارباز خان کو آج بھی ملائکہ اروڑا کی زندگی میں دلچسپی ہے تاہم ملائکہ مکمل طور پرسب کچھ بھولتے ہوئے آگے بڑھ چکی ہیں اوریہی وجہ ہے کہ وہ ارجن کپور سے رواں برس شادی کی تیاریوں میں ہیں۔واضح رہے کہ ملائکہ اورارجن کی شادی سے اداکار سلمان خان بالکل خوش نہیں ہیں اور انہوں نے اپنے گھر میں ارجن کپور اوران کے والد بونی کپور کے داخلے پر پابندی لگادی ہے جب کہ کپورفیملی میں سے بھی بونی کپور، ارجن کی بہن انشولا کپوراورکزن سونم کپور اس رشتے سے خوش نہیں ہیں۔ سونم کپور کئی بار ارجن کو ملائکہ سے دوررہنے کی ہدایت بھی کرچکی ہیں۔