ممبئی(سچ نیوز) ناموربالی ووڈ اداکارہ ملائکہ اروڑا اورارباز خان کے بیٹے آرہان خان فلم ”دبنگ 3“ کے ذریعے بالی ووڈ میں انٹری دے رہے ہیں۔بالی ووڈ میں سلمان خان کونئے اداکاراور اداکارائوں کا گاڈ فادرکہا جاتا ہے۔انہوں نے کترینہ کیف، ڈیزی شاہ، سورج پنچولی، زرین خان اوراتھیا شیٹھی سمیت متعدد نئے چہرے بالی ووڈ کو دئیے ہیں لہٰذا ایسا کیسے ہوسکتا ہے کہ وہ اپنے گھر کے افراد کو بالی ووڈ میں متعارف نہ کرائیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کے بھتیجے اوراربازخان کے 16 سالہ بیٹے آرہان فلم ”دبنگ 3“ کے ذریعے بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے جارہے ہیں، تاہم وہ اداکاری کے شعبے میں نہیں بلکہ ہدایت کاری کے شعبے سے اپنے کیریئر کی شروعات کررہے ہیں اور فلم کے ہدایت کار پربھودیوا کے ساتھ بطور اسٹنٹ ڈائریکٹر کام کریں گے۔ اپنے بیٹے کی بالی ووڈ میں انٹری پر ارباز اور ملائکہ دونوں بے حد خوش ہیں۔ارباز خان کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ”دبنگ 3“ کی شوٹنگ کا آغاز اپریل میں ہوگا، فلم میں پہلی دونوں فلموں کی طرح سلمان خان اورسوناکشی سنہا مرکزی کردارادا کریں گے۔ میڈیا میں یہ خبریں بھی گردش کررہی تھیں کہ اس بارفلم میں ملائکہ اروڑا فرنچائز کی پہلی فلم کی طرح آئٹم نمبر کرنے والی ہیں تاہم ارباز اورملائکہ کی طلاق کے بعد ان کی جگہ کرینہ کپور آئٹم نمبر کرتی نظر آئیں گی۔