ریاض(سچ نیوز)مقتول سعودی صحافی جمال خاشقجی کابیٹاسعودی عرب سےچلا گیاہے تاہم وہ کہاں گیا ہے ؟اس بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔نجی ٹی وی چینل ’’دنیانیوز‘‘ کے مطابق مقتول سعودی صحافی جمال خاشقجی کےبیٹےصلاح خاشقجی کےپاس امریکااورسعودی عرب کی دہری شہریت ہے،صلاح خاشقجی بدھ کوسعودی عرب سےروانہ ہواتھا،وہ کہاں گیاہے؟ اس بارے میں خاندانی ذرائع نےتفصیلات نہیں بتائیں ہیں۔یادرہے کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی 2 اکتوبر کو استنبول کے سعودی قونصل خانے میں لاپتہ ہوگئے تھے، سعودی عرب نے 15 روز بعد صحافی کی قونصل خانے میں ہاتھاپائی کے دوران ہلاکت کی تصدیق کی تھی،جس کی ابھی تفتیش جاری ہے۔یاد رہے کہ گذشتہ روز سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان نے جمال خاشقجی کے بیٹے او ران کی بیوہ سے شاہی محل میں ملاقات کی تھی اور انہیں یقین دلایا تھا کہ سعودی حکومت مقتول صحافی کے قاتلوں کو وہ جہاں بھی ہوں گے سخت ترین سزا دے گی ۔دوسری طرف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترک صدر رجب طیب اردگان سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایسے تمام افراد کے امریکی ویزے منسوخ کردئے جائیں گے جو جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث ہیں۔