بیجنگ (سچ نیوز)ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ چین کا مسئلہ کشمیر پر موقف واضح ہے،بھارتی اقدام غیر قانونی، غلط اور غیر موثر ہے ، ان اقدامات سے حقیقت کو تبدیل نہیں کیا جاسکتا۔تفصیلات کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان جینگ شوانگ نے مقبوضہ کشمیر کو 2انتظامی حصوں میں تقسیم کرنے کے بھارتی اقدام پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے،انہوں نے کہا کہ چین کا مسئلہ کشمیر پر موقف واضح ہے،بھارتی اقدام غیر قانونی، غلط اور غیر موثر ہے ، ان اقدامات سے حقیقت کو تبدیل نہیں کیا جاسکتا،بھارت نے یک طرفہ انتظامی تبدیلیوں سے چین کی خود مختاری کو چیلنج کیاہے،مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردوں کے مطابق مذاکرات اور مشاورت سے حل ہونا چاہیے۔