مقبوضہ کشمیر کی صورتحال، وزیراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا

اسلام آباد: (سچ نیوز) وزیراعظم عمران خان نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بدھ کو طلب کر لیا گیا جبکہ وفاقی کابینہ کا اجلاس اب جمعہ کو ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس دوبارہ بدھ کو طلب کر لیا ہے۔ پہلا اجلاس اتوار کو ہوا تھا۔ بدھ کو ہونے والے اجلاس میں سیاسی اور عسکری قیادت اجلاس میں شرکت کرے گی۔

اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر غور کیا جائے گا جبکہ وفاقی کابینہ کا اجلاس ایک بار پھر ملتوی کر دیا گیا ہے۔ وفاقی کابینہ کا اجلاس پہلے منگل کو ہونا تھا تاہم پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے باعث اجلاس بدھ تک ملتوی کیا گیا تھا۔

اب بدھ کو قومی سلامتی کمیٹی اور پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے باعث کابینہ جمعہ تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔

Exit mobile version