واشنگٹن (سچ نیوز) امریکی ڈیمو کریٹک پارٹی کے سینیٹر کوری بوکرنے کہا ہے کہ کشمیر میں حق خو دارادیت پرعالمی جمہوری اصولوں کی پاسداری کی جائے ،بھارت سے جمہوری اصولوں کی پاسداری یقینی بنانا ہماری بھی ذمہ داری ہے ۔اے آروائی نیوز کے مطابق امریکی ڈیموکریٹک پارٹی کے سینیٹر کوری بوکر نے کہاہے کہ امریکہ میں موجود دس لاکھ پاکستانی کمیونٹی محب وطن امریکی ہے اوران کو مقبوضہ کشمیر میں کی صورتحال پر گہری تشویش ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی کمیونٹی کو انسانی حقوق کی خلاف وزریوں پر تشویش ہے ، پاکستانی کمیونٹی کی ملک کیلئے خدمات قابل قدر ہیں،پاکستانی کمیوٹی نفرت اور تعصب کیخلاف ہمیشہ کھڑی نظر آتی ہے ۔کوری بوکر کا کہنا تھا کہ جمہوری ممالک عالمگیر جمہوری اصولوں کی پاسداری یقینی بنائیں ، بھارت سے جمہوری اصولوں کی پاسداری یقینی بنانا ہماری بھی ذمہ داری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں حق خو دارادیت پرعالمی جمہوری اصولوں کی پاسداری کی جائے ۔