سری نگر(سچ نیوز) شدید ذہنی دباو اور خوف کے شکار قابض بھارتی سیکیورٹی فورس کے ایک افسر نے سرکاری رائفل سے گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے اپنی رپورٹ کہا ہے کہ جموں کے علاقے میں انڈیا تبت بارڈر پولیس کے اے ایس آئی جسونت سنگھ نے ڈیوٹی کے دوران اپنی ہی سرکاری رائفل سے خود کو گولی مار کر خود کشی کرلی۔جسونت سنگھ کی گردن میں گولی لاش جموں میں انڈو تبت بارڈر پولیس کمپلیکس سے ملی، اے ایس آئی کو ہماچل کے ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ پہلے ہی دم توڑ گیا۔ خود کشی کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا ہے۔پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ ضروری کارروائی کے بعد لاش لواحقین کے حوالے کردی گئی ہے، واقعہ واضح طور پر خودکشی کا لگتا ہے تاہم تحقیقات کے لیے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔