لندن (سچ نیوز)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت پر ملالہ یوسفزئی بھی بول پڑیں ،ملالہ یوسفزئی کا کہنا ہے کہ کشمیری عوام میرے بچپن سے جب میرے بزرگ جوان تھے تب سے مشکلات کا شکار ہیں ۔نجی ٹی وی کے مطابق ملالہ یوسفزئی نے عالمی برادری سے کشمیریوں کی تکلیف کی جانب توجہ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ 7 دہائیوں سے کشمیر کے بچے صرف تشدد کے درمیان پروان چڑھے ہیں،مجھے کشمیری عورتوں اور بچوں کے غیرمحفوظ ہونے پر تشویش لاحق ہے، ان کا کہناتھا کہ اختلافات بھلا کر عورتوں اور بچوں کی حفاظت کو ترجیح دینا چاہیے،عورتوں اور بچوں کو کشیدہ حالات میں سب سے پہلے تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔