ناروئے(سچ نیوز) تحریک کشمیر یورپ کے نائب صدر میاں محمد طیب نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں پر اقوام متحدہ کی دوسری رپورٹ بھی منظر عام پر آگئی ہے ،حکومت پاکستان اس رپورٹ کو بنیاد بنا کر سیاسی اور سفارتی محاذ پر بھارت کے ظلم اور بربریت سے دنیا کو آگا ہ کرے، پاکستان کو بار بار موقع مل رہا ہے کہ وہ بھارت کو ذلیل و خوار کرے مگر حکمران اس سے کوئی فائدہ نہیں آٹھا رہے اور بھارت کے مظالم میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے رپورٹ کو مسترد کر دیا ہے پاکستان نے حمائت کر کے دنیا پر ثابت کیا ہے کہ پاکستان اقوام متحدہ کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرنے کے لیے تیار ہے بھارت بار بار خلاف ورزیاں کر رہا ہے پاکستان کو پلومہ حملے بعد بھی بھارت کو بے نقاب کرنے کے اچھا موقع ملا تھا مگر حکومت کا خارجہ اور سفارتی محاذ خاموش رہا حکمران کشمیریوں کی وکالت کرنے میں اگر اسی طرح کمزوریاں دکھاتے رہے تو اس سے بھارت کے ناپاک عزائم کو تقویت ملے گی۔میاں طیب نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام اور حریت قیادت آزادی کی جدو جہد میں جس استقامت کا مظاہرہ کر رہے ہیں انسانی حقوق کی پامالیوں پر جس طرح بھارت کے خلاد رد عمل سامنے آرہا ہے بھارت کا گھناونا کردار دنیا کے سامنے بے نقاب ہو رہا ہے بھارت کے لیے نوشتہ دیوار ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے سنجیدہ اور پُرامن راستہ اختیار کرئے یہی خطے کے امن بھارت کے مفاد میں ہے۔