(سچ نیوز )مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے برہان وانی شہید کا ساتھی شہید ہو گیا۔
کشمیری میڈیا کے مطابق پلوامہ میں بھارتی فوج کی فائرنگ میں شہید کشمیری کی شناخت ذاکر موسیٰ کے نام سے ہوئی ہے۔
کشمیری میڈیا کا کہنا ہے کہ ذاکر موسیٰ آزادی پسند کشمیری رہنما شہید برہان وانی کا قریبی ساتھی تھا۔
قابض بھارتی فوج نے ایک گھر کو بھی دھماکے سے تباہ کر دیا۔
گزشتہ روز بھارتی فورسز نے فائرنگ کر کے 2 کشمیریوں کو شہید کر دیا تھا، جبکہ مقبوضہ کشمیر کے پونچھ سیکٹر میں پٹرولنگ پر مامور بھارتی فوج کی گاڑی کو بارودی سرنگ دھماکے سے اُڑا دیا گیا تھا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک اور 7 زخمی ہو گئے تھے۔