واشنگٹن( سچ نیوز )امریکی ارکان کانگریس نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیرکی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیاجائے،مقبوضہ کشمیرمیں فون اورانٹرنیٹ سروس کب بحال ہوگی؟5اگست سے اب تک کتنے کشمیریوں کوگرفتارکیاگیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی اراکین کانگریس نے بھارتی سفیرہریش وردھان کوخط تحریرکیا ہے ،خط امریکی اراکین کانگریس اینڈی لیون،جیمزمک گورن،سوزین وائلڈ، ڈیوڈسیسی لائن،دیناٹائی ٹس،کریسی ہولاہان کی جانب سے تحریرکیا گیا ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیرکی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیاجائے،مقبوضہ کشمیرمیں فون اور انٹرنیٹ سروس کب بحال ہوگی؟5اگست سے اب تک کتنے کشمیریوں کوگرفتارکیاگیا۔خط میں کہا گیا ہے کہ گرفتارکشمیری بچوں کی تعدادسے متعلق آگاہ کیاجائے،پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتارافرادکوکس قانون کے تحت عدالت میں پیش کیاجائےگا۔خط میں کہا گیا ہے کہ کیامقبوضہ کشمیرمیں مواصلاتی نظام مکمل طورپربحال ہوگیا؟بتایا جائے کہ مقبوضہ کشمیرمیں موبائل فون سروس مکمل طورپرکب بحال ہوگی؟مقبوضہ کشمیرمیں انٹرنیٹ سروس کب بحال ہوگی؟خط میں کہا گیا ہے کہ امریکی ارکان کانگریس نے کہا کہ پرامن مظاہرین کے حقوق کیلئے بھارت کیااقدامات کررہاہے؟ مقبوضہ وادی میں مظاہرین کومنتشرکرنے کیلئے ربڑکی گولیاں استعمال کرنے کی اطلاعات ہیں، ایسے واقعات بھی ہوئے جن میں مظاہرین ربڑکی گولیوں سے بینائی کھوبیٹھے،کیااب بھی مقبوضہ وادی میں مظاہرین کوکنٹرول کرنے کیلئے ربڑکی گولیاں استعمال کی جارہی ہیں؟کیابھارتی حکام بچوں سمیت نابینا ہونے والے کشمیریوں کی تعدادبتاسکتے ہیں؟خط میں مزید کہا گیا ہے کہ کرفیوکی پابندی اورنرمی کے بارے میں آگاہ کیاجائے، ارکان کانگریس نے سوال کیا ہے کہ صحافیوں کومقبوضہ کشمیرجانے کی اجازت کیوں نہیں دی جارہی؟،کیابھارتی حکومت امریکی ارکان کانگریس کووادی جانے کی اجازت دےگی؟،مقبوضہ کشمیرمیں شہریوں کی آزادانہ نقل وحرکت کیلئے حکومت کی کیاحکمت عملی ہے؟خط میں کہا گیا ہے کہ حقائق تب سامنے آئیں گے جب غیرملکی صحافیوں اورامریکی اراکین کوآزادانہ نقل وحرکت کی اجازت ہوگی،توقع ہے کہ مقبوضہ وادی میں غیرملکی صحافیوں اور آزادنمائندوں کوجانے کی اجازت ہوگی،کیابھارتی حکام مقبوضہ وادی میں جانے والے غیرملکی صحافیوں اورامریکی اراکین کاخیرمقدم کریں گے؟۔