نیویارک(سچ نیوز) مقبوضہ کشمیر پر سلامتی کونسل کا اجلاس آج ہوگا۔اجلاس چین کی درخواست پر بلایا گیاہے۔برطانوی خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق بند کمرہ اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم مظالم پر چین بھی کھل کرمیدان میں آگیا۔اقوام متحدہ میں سکیورٹی کونسل کا اجلاس بلانے کی درخواست کر دی ، جسے منظور بھی کرلیاگیاہے۔سلامتی کونسل کا یہ اجلاس اگست میں ہونے والی میٹنگ کے بعد دوسرا اجلاس ہوگا جو پاکستان اور چین نے مل کر بلایا تھا۔
بارہ دسمبر کو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی سکیورٹی کونسل کو خط لکھ کرکہا تھا کہ کشیدگی میں اضافہ ہونے کے خدشات ہیں۔خبررساں ادارے کے مطابق چین نے سلامتی کونسل کو لکھے نوٹ میں کہا تھا کہ صورتحال کی سنجیدگی اور مستقبل میں کسی ٹکراو کے خدشے کے پیش نظرچین پاکستانی درخواست کی تائید کرتا ہے اور کونسل کو بریفنگ دیئے جانے کی درخواست کرتا ہے۔
واضح رہے کہ پانچ اگست سے بھارت مقبوضہ کشمیرکی امتیازی حیثیت ختم کرکے وہاں کرفیو نافذ کرچکا ہے جس کے باعث مقبوضہ وادی انسانی جیل میں تبدیل ہوچکی ہے۔