مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی،گھرگھر تلاشی کے دوران 2 نوجوان کشمیریوں کو شہید کردیا

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی،گھرگھر تلاشی کے دوران 2 نوجوان کشمیریوں کو شہید کردیا

سرینگر( سچ نیوز )مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم اور بربریت کاسلسلہ جاری ہے،بھارتی فوج نے ریاستی دہشتگردی کامظاہرہ کرتے ہوئے 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی میں کرفیو کو 4 ماہ سے زیادہ عرصہ بیت گیاہے،مقبوضہ وادی میں انٹرنیٹ ،موبائل فون سروس معطل ہے اورلوگوں کا اپنے پیاروں سے رابطہ مکمل طور پر منقطع ہے،وادی میں کاروبار مکمل طور پر تباہ ہوکررہ گیاہے اور اشیاخوردونوش کی انتہائی قلت ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کا سلسلہ بدستورجاری ہے،کشمیری رہنماﺅں اورنوجوانوںکو حراست میں لے لیاگیا ،کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے ریاستی دہشتگردی کامظاہرہ کرتے ہوئے 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا،دونوں نوجوانوں کوضلع پلوامہ میں شہید کیاگیا ،کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے نوجوانو ںگھر گھر تلاشی کے دوران شہید کیا۔

Exit mobile version