اٹاوا(سچ نیوز)کینیڈا کی نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں پر کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی حکومت کے کریک ڈاؤن کی خبروں پر شدید تحفظات ہیں،مودی حکومت نے بھارتی آئین سے کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والے آرٹیکل370 کاخاتمہ کیا،این ڈی پی کا کہنا ہے کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل دیگرسول سوسائٹی گروپ کی طرح ہم بھی بھارتی اقدام سے پریشان ہیں،بھارتی اقدام سے خطے میں مزید انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بڑھیں گی،این ڈی پی کا کہنا ہے کہ کشمیری رہنماؤں کو گرفتار،ہزاروں فوجیوں کی تعیناتی ،ٹیلیفون اورانٹرنیٹ بندکردیا،لبرل حکومت کوانسانی حقوق کے تحفظات کو سختی سے بھارتی حکام تک پہنچاناچاہئے۔