سرینگر (سچ نیوز) قابض بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں 72روزبعد صرف پوسٹ پیڈ موبائل فون سروس جزوی طور پر بحال کردی جب کہ انٹرنیٹ سروس بدستور بند ہے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق وادی میں تقریباً 40 لاکھ پوسٹ پیڈ صارفین کے لیے سروس بحال کر دی گئی ہے جب کہ 30لاکھ کے قریب پری پیڈ صارفین تاحال سروس سے محروم ہیں ،غیرملکی خبررساں ادارے نےخبر میں بتایا ہے کہ مقبوضہ وادی میں انٹرنیٹ سروس بدستور معطل رہے گی، مقبوضہ وادی میں لینڈ لائن سروس پہلے ہی بحال کی جا چکی ہیں تاہم مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ لینڈ لائن کنکشن مسلسل کام نہیں کر رہے،دوسری جانب بھارت میں سول سوسائٹی کا کہنا ہے کہ کشمیر میں حالات ویسے نہیں ہیں جیسے حکومت پیش کر رہی ہے بلکہ وہاں ایک قسم کی پراسرار خاموشی اور سول نا فرمانی جیسی صورتحال ہے جسے کشمیریوں کے احتجاج کا نیا طریقہ کہا جا رہا ہے جبکہ دوسری جانب حکومت کا دعویٰ ہے کشمیر میں حالات معمول کے مطابق ہیں کہیں بھی کرفیو نافذ نہیں البتہ وہاں اجتماعات پر پابندی ہے اور تعزیرات ہند کی دفعہ 144نافذ ہے۔
مقبوضہ کشمیر،صرف پوسٹ پیڈ موبائل جزوی بحال، انٹرنیٹ بدستور بند
مقبوضہ کشمیر،صرف پوسٹ پیڈ موبائل جزوی بحال، انٹرنیٹ بدستور بند
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: بین الاقوامی
Related Content
بھارت کے عالمی دہشتگرد ہونے پر ایک اور مہر ثبت
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
برطانوی پارلیمنٹ نے بھارت کو ناقابل اعتبار اتحادی قرار دیدیا
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
پاک فوج کے جوابی حملے کے بعد ایران فوج کا حیران کن اقدام
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
عراق میں امریکی ایئربیس پر راکٹوں سے حملہ
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
فلسطینیوں کے حق میں میکسیکو اور چلی بھی میدان میں، عالمی فوجداری عدالت میں درخواست دائر کر دی
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
چین کے اسکول میں آتشزدگی سے 13 طالبعلم ہلاک
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024