نئی دہلی(سچ نیوز)مقبوضہ کشمیرکےگورنرستیہ پال ملک بھارت کی جانب سے آرٹیکل 370 ختم کرنے کے بعد پاکستان کے خلاف زہر اگلنے لگے اور ایسا بیان جاری کر دیا ہے کہ جان کر دنیا بھر میں موجود پاکستانیوں کے غصے کی انتہا نہ رہے گی ۔بھارتی نجی ٹی وی کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر کے گورنر ستیہ پال ملک نے پاکستان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دوماہ پہلےکا ہندوستان نہیں ہے،جموں و کشمیر سے بھارت کے تمام دشمنوں کا خاتمہ کردیا جائےگا، اس بارجموں وکشمیرمیں 15 اگست زیادہ جوش وخروش سےمنایا جائےگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں کہکشمیرہندوستان کا اٹوٹ حصہ نہیں ہے،پاکستانی وزیر خارجہ کو معلوم ہونا چاہئے کہ یہ دوماہ پہلےکا ہندوستان ہے،یہ تبدیل شدہ ہندوستان ہےاوراگروہ بارڈرپرکسی بھی طرح کا ایڈوینچرکریں گے، توانہیں ایسی سزا ملےگی کہ وہ کبھی سرنہیں اٹھا پائیں گے،جودہشت گرد انہوں نےبھیج رکھے ہیں یا بھیجیں گےان سے بھی ہم بہت ہی سختی کے ساتھ پیش آنے والے ہیں، آرٹیکل 370 ختم کےبعد یہاں پردہشت گردوں کا اب کوئی مستقبل نہیں ہے۔گورنر جموں و کشمیر ستیہ پال ملک کا کہنا تھا کہ اُنہوں نے وادی کے دو سابق وزرائے اعلیٰ عمرعبداللہ اورمحبوبہ مفتی کوحراست میں رکھا ہے،یہ دونوں مسلسل زہراگل رہےتھے،ابھی توصرف کچھ ہی دن ان کورکھا گیا گیا ہے، ایسی کوشش کررہے ہیں کہ وہ لوگ کہیں زہرنہ پھیلائیں، محبوبہ مفتی نےکتنی تشدد کی بات پھیلائی تھی؟اب اگرکچھ ایسا ہوگا توہاتھ کاٹ دیاجائے گا، ہمیں کوئی شوق نہیں ہےکسی کوایک دن بھی جیل میں رکھنےکا، بس ہم چاہتے ہیں کہ چیزیں ٹھیک ہوجائیں۔
مقبوضہ جموں کشمیر کے گورنر ستیہ پال ملک ذہنی توازن کھو بیٹھے،پاکستان کو دھمکیاں دینا شروع کر دیں
مقبوضہ جموں کشمیر کے گورنر ستیہ پال ملک ذہنی توازن کھو بیٹھے،پاکستان کو دھمکیاں دینا شروع کر دیں
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: بین الاقوامی
Related Content
بھارت کے عالمی دہشتگرد ہونے پر ایک اور مہر ثبت
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
برطانوی پارلیمنٹ نے بھارت کو ناقابل اعتبار اتحادی قرار دیدیا
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
پاک فوج کے جوابی حملے کے بعد ایران فوج کا حیران کن اقدام
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
عراق میں امریکی ایئربیس پر راکٹوں سے حملہ
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
فلسطینیوں کے حق میں میکسیکو اور چلی بھی میدان میں، عالمی فوجداری عدالت میں درخواست دائر کر دی
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
چین کے اسکول میں آتشزدگی سے 13 طالبعلم ہلاک
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024