نیویارک (سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاک بھارت وزرائے اعظم کیساتھ ملاقات بہترین رہی ،پاک بھارت وزرائے اعظم سے مسئلہ کشمیر پر بات ہوئی ،مسئلہ کشمیر حل کرنے کیلئے دونوں ممالک کو پھر ثالثی کی پیشکش کی ،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک میں اقوام متحدہ اجلاس کی سائیڈ لائنز پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پاکستان اور بھارت میں صورتحال نازک ہے، دونوں جوہری طاقتیں ہیں۔مفاہمانہ کردار کہیں یا ثالثی، مسئلہ کشمیر کے حل کےلئے جو ہوسکا کروں گا، عمران خان اور مودی سے مسئلہ کشمیر پر بات ہوئی، دونوں ممالک سے مسئلہ کشمیر کے حل پر زور دیا ہے۔