نئی دہلی(سچ نیوز) بھارت خواتین کے ساتھ جنسی زیادتیوں کے حوالے سے دنیا میں پہلے نمبر پر ہے جہاںبھرے بازاروں اور چلتی بسوں میں بھی خواتین محفوظ نہیں ہے۔ تاہم اب معصوم بچیوں کے ساتھ جنسی زیادتیوں کا ایک ایسا ملزم گرفتار ہوا ہے کہ اس بدطینت کے جرائم کی تفصیل جان کر شیطان بھی شرم سے منہ چھپاتا پھرے۔ میل آن لائن کے مطابق سنیل نامی یہ درندہ بھارتی ریاست اترپردیش کے گاﺅں مگرپور سے گرفتار ہوا ہے جس کی عمر 20سال ہے۔ یہ شخص کم سن بچیوں کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کر دیتا تھا اور آپ یہ سن کر دنگ رہ جائیں گے کہ یہ ہر بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے سے پہلے ان کی ٹانگیں توڑتا تھا۔پولیس کے مطابق اس سفاک انسان نے دوران تفتیش 9بچیوں کو ٹانگیں توڑ کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے اور پھر قتل کر ڈالنے کا اعتراف کر لیا ہے۔اس درندے نے بتایا کہ”میں بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے سے پہلے اینٹیں مار کر ان کی ٹانگیں توڑتا تھا، اس سے مجھے جنسی سکون ملتا تھا اور شہوت آتی تھی۔“ ان بچیوں میں سے کئی کی عمریں 3سال سے بھی کم تھیں۔آخری بچی کو اس نے نئی دہلی کے قریب واقع شہر گروگرام میں نشانہ بنایا۔ اس بچی اڑھائی سال کے لگ بھگ تھی۔پولیس کا کہنا تھا کہ ”ملزم نے سینکڑوں میل دور دور تک بچیوں کو اپنا شکار بنایا، یہ شہر شہر گھومتا رہتا تھا اور جہاں اس کا جی چاہتا رات کو سو جاتا۔ اس نے دہلی، گروگرام، گوالیار اور جھانسی سمیت دیگر شہروں میں بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور قتل کیا۔“