لاہور( سچ نیوز ) معروف گلوکارہ شبنم مجید نے فیملی کورٹ میں شوہر واجد علی سے سے علیحدگی کے لیے خلع کا دعویٰ دائر کردیا۔ درخواست میں شبنم مجید نے موقف اختیار کیا کہ ان کے چار بچے ہیں، شوہر واجد علی نے اپنی سابقہ بیوی سے رجوع کرلیا ہے، واجد علی اور سابقہ بیوی کی تصویریں بھی وائرل ہوچکی ہیں۔شبنم مجید کا کہنا تھا کہ اس صورتحال میں وہ سخت پریشان ہیں اور شوہر کے ساتھ گزارہ ممکن نہیں۔شبنم مجید نے مزید کہا کہ وہ ذہنی کرب میں مبتلا ہیں اور ان کا شوہر کےساتھ رہنا مشکل ہوگیا ہے لہٰذا عدالت خلع کی ڈگری جاری کرے۔