نیویارک(سچ نیوز) معروف گلوکارہ ریحانا نے اپنے فیملی نام کو بطور برانڈ استعمال کرنے پر اپنے باپ کے خلاف ہی مقدمہ درج کروا دیا۔ ڈیلی ڈان کے مطابق جزائر غرب الہند کے ملک بارباڈوس میں پیدا ہوانے والی 30سالہ گلوکارہ کا پورا نام روبائن ریحانافینٹی ہے۔ اس کے والد نے 2017ء میں فینٹی انٹرٹینمنٹ کے نام سے ایک کمپنی بنائی جس پر اب ریحانا نے لاس اینجلس کی ایک فیڈرل کورٹ میں ان کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا ہے۔مقدمے میں ریحانا نے موقف اختیار کیا ہے کہ ’’میں 2012ء سے اپنے فیملی نام ’فینٹی‘ کو اپنے کاسمیٹکس برانڈ اور دیگر کاروباروں کے لیے استعمال کر رہی ہوں اور اس نام سے میرے برانڈز دنیا بھر میں معروف ہیں۔ چنانچہ اب میرے والد اس نام کو استعمال نہیں کر سکتے۔ اس کے علاوہ انہوں نے فینٹی انٹرٹینمنٹ کے حوالے سے یہ جھوٹ بھی بولا کہ میں بھی اس کمپنی سے وابستہ ہوں۔‘‘ گلوکارہ نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ اس کے والد رونالڈ فینٹی کو یہ نام استعمال کرنے سے روکا جائے اور اس سے گلوکارہ کی ساکھ کو جو نقصان پہنچا ہے اس پر رونالڈ کو ہرجانہ اداکرنے کا حکم دیا جائے۔
معروف گلوکارہ ریحانا نے اپنے باپ کیخلاف ہی مقدمہ درج کروا دیا ، انتہائی حیران کن خبر آ گئی
معروف گلوکارہ ریحانا نے اپنے باپ کیخلاف ہی مقدمہ درج کروا دیا ، انتہائی حیران کن خبر آ گئی
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: شوبز
Related Content
بہروز سبز واری نے بھارتی فلموں میں کام کیوں نہیں کیا ؟ وجہ جان کر پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند ہوجائے
منجانب
AvaniAdmin
11/08/2023
شکیرا پر چوہے کا حملہ ، گلوکارہ کے بھاگنے کی ویڈیو وائرل
منجانب
AvaniAdmin
29/07/2023
بھارتی اداکارہ شرلین چوپڑا نے جسم فروشی کے دھندے میں ملوث رہنے کا تہلکہ خیز انکشاف کر دیا
منجانب
AvaniAdmin
26/07/2023
پاکستانی تاریخ کا مشہور ترین ڈرامہ اب بھارت میں اپنے جلوے بکھیرنے کیلئے تیار
منجانب
AvaniAdmin
25/07/2023
کیا رتیش دیش مکھ نے جنیلیا ڈی سوزا کو فلموں میں کام کرنے سے روکا ؟ اداکارہ نے آخرکار بڑا انکشاف کر ہی دیا
منجانب
AvaniAdmin
21/07/2023
اداکارہ نادیہ خان نے اپنی بیٹی کو کس شعبے میں جانے سے منع کیا ؟ جانئے
منجانب
AvaniAdmin
20/07/2023