لاہور (سچ نیوز ) پاکستان کے معروف اداکار فیروز خان نے کچھ عرصہ قبل علیزہ سے شادی کی تھی جس کے چرچے کئی دنوں تک میڈیا اور سوشل میڈیا میں جاری و ساری رہے تاہم اب خوشخبری آئی ہے کہ جلد ہی اداکار والد اور ان کی اہلیہ ماں بننے والی ہیں ۔تفصیلات کے مطابق فیروز خان کے بارے میں یہ خبر پھیلنے پر انٹر نیٹ پر دھوم سی مچ گئی ہے اور ہر کوئی انہیں مبارک باد دیتاہوا دکھائی دے رہاہے ۔اس سال کے آغاز میں یہ افواہیں تھیں کہ اداکارکی اہلیہ امید سے ہیں تاہم اب فیروز خان نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے پیغام جاری کر دیاہے ۔فیروز خان نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” وہ اپنی زندگی کے نئے باب کے آغاز پر نہایت خوش اور پرجوش ہیں ۔ انہوں نے مقامی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میں اس کا انتظار کر رہاہوں ، میں چاہتا ہوں کہ میر ے مداح دعا کریں سب اچھا رہے ، اب مجھے محسوس ہو تا ہے کہ حقیقت میں اب مجھ پر ذمہ داری ہے اور مجھے سب کچھ ٹھیک کرنا ہے تاکہ وہ میں اپنے بچے کو دکھا سکوں ۔